12 جولائی، 2008، 5:17 PM

غلام حسین الہام

ایٹمی معاملے پر کسی بھی پیشگی شرط کو قبول نہیں کیا جائے گا

ایٹمی معاملے پر کسی بھی پیشگی شرط کو قبول نہیں کیا جائے گا

حکومت کے ترجمان غلام حسین الہام نے کہا ہے کہ ایٹمی معاملے پر کسی بھی پیشگی شرط کو قبول نہیں کیا جائے گا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے ترجمان غلام حسین الہام نے آج صحافیوں سے اپنی ہفتہ وار گفتگو میں کہا ہے کہ ایٹمی معاملے پر کسی بھی پیشگی شرط کو قبول نہیں کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ ایران صرف فریقین کی تجاویز کے پیکیج میں مشترکہ نکات پر مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہے اور ایران اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے کسی بھی پیشگی شرط کو قبول نہیں کرےگا ترجمان نے ایران کی مسلح افواج کی حالیہ فوجی مشقوں کے بارے میں کہا کہ ایران کی طاقت علاقائی سلامتی کے لئے بہت ہی اہم ہے ایران کسی کے خلاف جارحیت کا ارادہ نہیں رکھتا البتہ اگر کسی ملک نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کی حماقت کی تو اسے ایران کی مسلح افواج منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں ۔ انھون نے کہا کہ فوجی مشقیں ہر ملک کا حق ہے اور اس پر کسی کو شور مچانے کی ضرورت نہیں ہے۔
News ID 715156

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha